Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جعلی کرنسی پھیلانے پر 6 افراد کو سزا

’بیرون ملک کام کرنے والی ایک ویب سائٹ سے جعلی ایک لاکھ ریال خریدے‘ ( فوٹو: سبق)
پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ جعلی کرنسی پھیلانے کےالزام میں 6 افراد کو تفتیش مکمل کرنے کے بعد عدالت میں پیش کردیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ ’تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ زیر حراست افراد میں سے ایک شخص نے بیرون ملک کام کرنے والی ایک ویب سائٹ سے جعلی ایک لاکھ ریال خریدے اور اپنے ساتھیوں کی مدد سے ان جعلی نوٹوں کو استعمال کرتے ہوئے مختلف اشیا حاصل کی ہیں۔
پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ ’مذکورہ افراد کو دلائل اور شواہد کے ساتھ عدالت میں پیش کیا گیا ہے جس میں ان میں سے ہر ایک پر 5 سال قید اور مجموعی طور پر 50 ہزار ریال جرمانے کی سزا سنائی ہے‘۔

شیئر: