Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شرورہ ملک کا گرم ترین اور طریف سرد ترین شہر

’گرم ترین شہروں میں جازان، وادی الدواسر، جدہ، نجران، الخرج، ینبع اور القنفذہ ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج پیر کو شرورہ ملک کا گرم ترین  شہر ہے جہاں درجہ حرارت 33 سینٹی گریڈ رہے گی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’ملک کا سرد ترین شہر طریف ہے جہاں صرف 5 ڈگری ہوگی‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’ملک کے گرم ترین شہروں میں جازان اور وادی الدواسر ہے جہاں 32 ڈگری ہے جبکہ جدہ، نجران، الخرج، ینبع اور القنفذہ میں 31 اور 30 سینٹی گریڈ رہے گی‘۔
’ملک کے سرد ترین شہروں میں القریات  میں 6 ڈگری، السودہ میں 7 ڈگری جبکہ تبوک میں 9 ڈگری رہے گی‘۔
محکمے نے توقع ظاہر کی ہے کہ آج بھی مکہ مکرمہ، جازان، عسیر اور الباحہ میں بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔

شیئر: