Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں موسلادھار بارش کا ریڈ الرٹ جاری

’جدہ اور قرب وجوار کے شہروں اور قصبوں میں رات 11 بجے تک موسم غیر یقینی رہے گا‘ ( فوٹو: سبق)
قومی مرکز برائے موسمیات نے جدہ سمیت مکر مکرمہ ریجن کے متعدد شہروں کے لیے ریڈ الرٹ جاری کردیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’جدہ کے جنوب میں سیاہ بادل داخل ہو رہے ہیں جن کے باعث بیشتر محلوں میں موسلادھار جبکہ بعض درمیانے درجے کی بارش ہوگی‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’جدہ اور قرب وجوار کے شہروں اور قصبوں میں رات 11 بجے تک موسم غیر یقینی رہے گا‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’جدہ کے بعض محلوں کے علاوہ اللیثج شعیبہ اور بحرہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے‘۔

شیئر: