کویت میں گھریلو تشدد پر انوکھی سزائیں، سماجی کام کرائے جائیں گے
معاشرے کی خدمت کسی معاوضے کے بغیر کرائی جائے گی (فوٹو: اخبار24)
کویت میں حکام نے گھریلو تشدد سے تحفظ کے حوالے سے قانون کا لائحہ عمل جاری کیا ہے اس میں غیر روایتی سزائیں مقرر کی گئی ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق نئے لائحہ عمل میں جو غیر روایتی سزائیں مقرر کی گئی ہیں ان میں میتوں کوغسل دینا، پارکوں اور پبلک مقامات کی صفائی کرنا شامل ہیں۔
لائحہ عمل میں کہا گیا کہ’ گھریلو تشدد کے مرتکب افراد سے چھ شعبوں میں معاشرے کی خدمت کسی معاوضے کے بغیر کرائی جائے گی۔
گھریلو تشدد میں ملوث افراد سے دستکاری کے علاوہ تعلیم و تربیت کے کام بھی لیے جائیں گے۔
علاوہ ازیں وزارت روزگار کی جانب سے فیلڈ میں مختلف کام کرائے جائیں گے۔
کویت کے عدالتی ذرائع کا کہنا ہے’ لائحہ عمل کے تحت گھریلو تشدد کرنے والوں سے تین ماہ تک مختلف سماجی کام کرائے جائیں گے‘۔
’ہفتے میں پانچ دن ڈیوٹی لی جائے گی۔ روزانہ زیادہ سے زیادہ چار گھنٹے ان سے کام لیا جائے گا‘۔