Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب معیاری انفراسٹرکچر کے انڈیکس میں 20 ویں نمبر پر

سال 2022 میں سعودی عرب کی رینکنگ 25 تھی ( فائل فوٹو: عرب نیوز)
سعودی عرب کو پائیدار اور معیاری انفرسٹرکچر کے حوالے سے عرب و مشرق وسطی اور شمالی افریقہ میں سال 2024 کے لیے پہلے جبکہ عالمی سطح پر 20 ویں نمبر پر منتخب کیا گیا ہے۔
 ’عکاظ‘ کے مطابق اقوام متحدہ کی صنعتی ترقی کی تنظیم ’یو این آئی ڈی او‘ کی جانب سے ہر دو برس بعد انفرا سٹرکچر کے معیار کے حوالے سے انڈیکس جاری کیاجاتا ہے۔ سال 2022 میں سعودی عرب کی رینکنگ 25 تھی۔
سعودی کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کے کمشنر ڈاکٹر سعد بن عثمان القطبی کا کہنا ہے حالیہ رپورٹ کو دیکھتے ہوئے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ سعودی عرب نے انفرسٹرکچر کے حوالے سے نمایاں ترقی کی جو حکومتی اور پرائیوٹ سیکٹر کے باہمی تعاون کا نتیجہ ہے۔

شیئر: