Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی یونیورسٹی 2024 کی عالمی درجہ بندی میں نئی بلندیوں پر

سعودی عرب اور خلیج کی تمام یونیورسٹیوں میں سرفہرست ہے۔(فوٹو: اے ایف پی)
سعودی عرب کے ایسٹرن ریجن کی کنگ فہد یونیورسٹی آف پٹرولیم اینڈ منرلز نے ٹائمز ہائیر ایجوکیشن ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ میں 2024 کےلیے مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کی ٹاپ یونیورسٹیوں کی درجہ بندی میں تاریخی کامیابی حاصل کی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق کنگ فہد یونیورسٹی آف پٹرولیم اینڈ منرلز سعودی عرب اور خلیج کی تمام یونیورسٹیوں میں سرفہرست ہے۔
کنگ فہد یونیورسٹی کی یہ کامیابی ایک وسیع ترسٹریٹجک تبدیلی کا حصہ ہے جس کا اغاز 2020 میں ہوا۔ یونیورسٹی عالمی سطح پر 507 ویں نمبر پرتھی۔ صرف چار سال کے عرصے میں 330 سے زیادہ درجے ترقی کی۔ اب 2024 کی درجہ بندی میں دنیا بھر میں 176 ویں نمبر پر ہے۔
اس فہرست میں شامل دیگر سعودی یونیورسٹیوں میں پرنس سلطان یونیورسٹی شامل ہے جو رینکنگ میں 500-401 کے درمیان جبکہ قصیم یونیورٹسی 801-1,000 کے درمیان آتی ہے۔
کنگ فہد یونیورسٹی آف پٹرولیم اینڈ منرلز کی درجہ بندی دیگرعالمی رینکنگ میں بھی نمایاں ہے۔ کیو ایس یونیورسٹی رینکنگ میں یونیورسٹی 2000 میں 200 ویں نمبر پر تھی، اب 2024 میں 101 ویں نمبر پر آگئی ہے۔
سعودی یونیورسٹی اب پٹرولیم انجینئرنگ میں بھی عالمی سطح پر دوسرے نمبر پر ہے جو اس شعبے میں عالمی معیار کی مہارت کو ظاہر کرتی ہے۔

شیئر: