Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈی چوک کی طرف جاتی جناح ایونیو پر ’راکھ‘، تصاویر میں

پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے لیے اسلام آباد آنے والے مظاہرین سے بلیو ایریا کی جناح ایونیو گزشتہ رات خالی کرا لی گئی تھی۔ بدھ کی صبح وہاں کی صورتحال اردو نیوز کے نامہ نگار حسن ناصر کی تصاویر میں

منگل کی دوپہر ہزاروں کی تعداد پی ٹی آئی کے کارکن اسلام آباد پہنچے تھے۔

گزشتہ رات گئے پولیس کی جانب سے احتجاج کرنے والوں پر آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی۔

خیبر پختونخوا کے وزیراعلٰی علی امین گنڈاپور نے پشاور سے اسلام آباد تک احتجاج کرنے والے کارکنوں کی قیادت کی۔

بدھ کی صبح جناح ایونیو پر پی ٹی آئی کی قیادت کے جلے ہوئے کنٹینر کی باقیات دیکھی گئیں۔

رات گئے کیے جانے والے آپریشن کے بعد جناح ایونیو پر سکیورٹی اہلکاروں کے بجائے عام شہری تصاویر لیتے نظر آئے۔

اسلام آباد انتظامیہ نے سڑک کو عام ٹریفک کے لیے کھول دیا اور سی ڈی اے کا عملہ صفائی کر رہا تھا۔

شیئر: