Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خطے کی صورتحال پر غور کےلیے جی سی سی کا وزارتی اجلاس

قطر کے وزیراعظم و وزیرخارجہ اجلاس کی صدارت کریں گے۔ ( فائل فوٹو: اخبار24)
خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کی وزارتی کونسل کا غیر معمولی اجلاس بدھ 2 اکتوبر کو دوحہ میں طلب کیا گیا ہے جس میں خطے کی حالیہ صورتحال پر غور کیا جائے گا۔
جی سی سی سکریٹریٹ کے بیان میں کہا گیا کہ قطر کے وزیراعظم اور وزیرخارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی کی زیر صدارت ہوگا۔ جی سی سی کے وزرائے خارجہ شرکت کریں گے۔
جی سی سی کے سیکرٹری جنرل جاسم البدیوی نے کہا کہ’ جی سی سی کی وزارتی کونسل حالیہ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کرے گی‘۔
ان کا کہنا تھا ’جی سی سی ممالک خطے کی خطرناک صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور کشیدگی میں کمی کےلیے مسلسل کوششیں کررہے ہیں۔ جس کا مقصد خطے میں سلامتی اور استحکام کا حصول اور اسے بڑھانا ہے‘۔

شیئر: