شہزادہ فیصل بن فرحان کی زیرصدارت وزرائے خارجہ کا تیاری اجلاس
شہزادہ فیصل بن فرحان کی زیرصدارت وزرائے خارجہ کا تیاری اجلاس
اتوار 10 نومبر 2024 22:45
اجلاس میں حل کیے جانے والے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اتوار کو دارالحکومت ریاض میں وزرائے خارجہ کے غیر معمولی عرب اسلامی سربراہ کانفرنس کے تیاری اجلاس کی صدارت کی۔ یہ اجلاس کل پیر کو منعقد ہونے والا ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق یہ سربراہی اجلاس خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایات کے بعد 11 نومبر 2023 کو ریاض میں منعقد ہونے والے مشترکہ عرب اسلامی سربراہی اجلاس کی توسیع ہے اور عرب اور اسلامی ممالک کے رہنماؤں کے تعاون سے ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان کی کوششوں کی تکمیل ہے۔
اجلاس میں آئندہ سربراہی اجلاس کے ایجنڈے پر تبادلہ خیال کیا گیا اور حل کیے جانے والے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید الخریجی نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ وزارت خارجہ کے انڈر سیکریٹری برائے سیاسی امور ڈاکٹر سعود الساطی ، بین الاقوامی کثیر الجہتی امور کے لیے وزارت خارجہ کے انڈر سیکریٹری برائے سیاسی امور ڈاکٹر عبدالرحمن الرسی اور وزیر خارجہ کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل عبدالرحمن الداود نے بھی شرکت کی۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کیخبروں کے لیے”اردو نیوز“گروپ جوائن کریں