Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی اور جاپانی امدادی ایجنسیوں کا انسانی ہمدردی کے کاموں میں تعاون پر اتفاق

جاپان ایجنسی نے مملکت کے انسانی اور امدادی پروگراموں کی ستائش کی۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی امدادی ایجنسی شاہ سلمان مرکز برائے خدمات و انسانی امداد اور جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی نے انسانی ہمددردی کے کاموں میں تعاون کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان مرکز کے ڈائریکٹر برائے پارٹنر شپس، انٹرنیشنل ریلیشنز ہاناعمر اور جاپانی ایجنسی کے یمن آفس کے نمائندے کاٹو کین نے ریاض میں ملاقات کی۔
ملاقات میں انسانی امداد کے امور، کانفرنس کے ایجنڈے اور دونوں تنظیموں کے درمیان تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔
جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی نے مملکت کے انسانی اور امدادی پروگراموں کی ستائش کی۔
علاوہ ازیں شاہ سلمان مرکز نے یمن کے تعز اور عدن گورنریٹ میں مضنوعی اعضا اور بحالی کے مرکز کو چلانے کے لیے  عالمی جنگوں اور آفات سے متاثرین کے تحفظ کی ایسوسی ایشن کے ساتھ مشترکہ تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
ریاض میں شاہ سلمان مرکز کے سینٹر فار آپریشنز اینڈ پروگرامز کے اسسٹنٹ ڈائڑیکٹر انجینیئر احمد بن علی البیز اور ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر معاویہ حرصونی نے معاہدے پر دستخط کیے۔

شیئر: