Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان مرکز نے 170 ممالک کو 133 ارب ڈالر کی امداد ارسال کی، ڈاکٹر الربیعہ

انسانی فلاح وبہبود پر شاہ سلمان مرکز کو اچیویمنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا (فوٹو ایس پی اے)
شاہ سلمان فلاحی مرکز کے نگران اعلی اور ایوان شاہی کے مشیر ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے 1996 سے 2024 تک 133 ارب ڈالر انسانی بنیادوں پر امداد مہیا کی ہے جس سے 170 ممالک کے لوگ مستفیض ہوئے ۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق واشنگٹن میں امریکی، عرب تعلقات کونسل کی جانب سے  شاہ سلمان مرکز برائے فلاح انسانیت کو ’ اچیومنٹ ایوارڈ‘  سے نوازا گیا۔
کونسل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈیانو روزویلٹ نے منعقدہ سیمینار میں ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ کو ایواڈ دیا۔ 
کونسل کی جانب سے منعقدہ سیمینار جس کا عنوان ’عالمی سطح پر انسانیت کو درپیش چیلنجز کا حل‘ تھا سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر الربیعہ نے کہا ’انسانی فلاح و بہبود کے امور میں درپیش سب سے نمایاں چیلنجز میں بعض ممالک جیسے لبنان ، فلسطین اور سوڈان شامل ہیں میں لاجسٹک اور انتظامی امور کے بڑھتے ہوئے اخراجات کے مقابلے میں فنڈنگ  ذرائع کی کمی ہے۔

مرکز نے یمن میں 4 لاکھ 68 ہزار بارودی سرنگیں صاف کی گئیں(فوٹو ایس پی اے)

انہوں نے مزید کہا کہ شاہ سلمان مرکز برائے فلاح و بہبود نے سل 2015 سے اب تک 104 ممالک میں زندگی کے مختلف شعبوں میں 7 ارب 100 ملین ڈالر کے 3 ہزار 105 منصوبوں پر کام کیا۔
ان منصوبوں میں سب سے زیادہ حصہ یمن کو حاصل ہوا جہاں 4 ارب 500 ملین ڈالر کی لاگت کے منصوبے مکمل کیے گئے۔
مختلف ممالک میں خواتین کے امور کے حوالے سے 1017 منصوبوں پر عمل کیا گیا جن کے ذریعے 153 ملین خواتین مستفیض ہوئیں مذکورہ منصوبوں پر مجموعی طورپر 674 ملین ڈالر کے اخراجات آئے تھے۔

سب سے زیادہ اہمیت بچوں کی فلاح وبہبود کے امور پردی جاتی ہے (فوٹو ایس پی اے)

شاہ سلمان مرکز کے تحت سب سے زیادہ اہمیت بچوں کی فلاح و بہبود کے امور پر دی گئی اس حوالے سے 953 منصوبوں پرعمل کیا جن پر 909 ملین ریال لاگت آئی ۔
ڈاکٹر الربیعہ کا مزید کہنا تھا کہ شاہ سلمان مرکز کے تحت یمن میں باردوی سرنگوں کی صفائی کے منصوبے ’مسام‘ پر کام کرتے ہوئے 4 لاکھ 68 ہزار بارودی سرنگیں صاف کی گئیں اس کے علاوہ معذور ہونے والے افراد کو مصنوعی اعضا کی فراہمی کا منصوبہ بھی مرکز کی جانب سے شروع کیا گیا ہے۔
دیگر ممالک کو ارسال کی جانے والی امداد کے بارے میں شاہ سلمان مرکز کے نگران اعلی ڈاکٹر الربیعہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی جانب سے غزہ بحران کے آغاز سے ہی فلسطینی بھائیوں کے لیے جاری کی گئی امدادی مہم میں اب تک 186 ملین ڈالر خرچ کیے جاچکے ہیں۔ امدادی مہم کے تحت 54 طیارے اور 8 بحری جہازوں کے ذریعے سامان ارسال کیا گیا۔
سعودی عرب نے سوڈان میں جاری بحران میں متاثرین کی بحالی و امداد کے لیے 13 طیارے اور 31 بحری جہاز بھیجے جاچکے ہیں جن پرآنے والی لاگت 120 ملین ڈالر تھی۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: