شاہ سلمان مرکز کی امداد سے مشکلات کم ہوئیں: متاثرین غزہ
شاہ سلمان مرکز کی امداد سے مشکلات کم ہوئیں: متاثرین غزہ
جمعہ 22 نومبر 2024 20:23
متاثرین کی بحالی کے لیے ممکت کی امدادی مہم جاری ہے۔ ( فوٹو: ایس پی اے)
اہل فلسطین نے سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز کی جانب سے غزہ پٹی کے متاثرین کو فراہم کی جانے والی مسلسل امداد پر خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے بے مثال انسانی خدمت قرار دیا ہے۔
خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق مسئلہ فلسطین کےآغاز سے شاہ سلمان امدادی مرکز کی جانب سے غزہ پٹی کے متاثرین کی بحالی کے لیے امدادی مہم شروع کی گئی جو تاحال جاری ہے۔
غزہ پٹی کے متاثرین کا کہنا تھا ’ شاہ سلمان امدادی مرکز ان کے لیے اندھیری رات میں روشنی اور مایوسی میں امید کی کرن ثابت ہوئی۔‘
غزہ پٹی کے جنوبی علاقے خان یونس میں مقیم 47 سالہ سماھرعید عوکل کا کہنا تھا’ گزشتہ طویل عرصے سے اپنی والدہ کے ہمراہ ایک خیمہ بستی میں مقیم تھی۔ والدہ جو نابینا ہیں انہیں بھی کافی دشواریوں کا سامنا تھا جو خیمہ ہمیں دستیاب تھا وہ موسمی حالات سے نمٹنے کے لیے کسی طورمناسب نہیں تھا۔‘
متاثرہ خاتون کا مزید کہنا تھا’ ہم کس کسمپرسی اور بے آسرا حالت میں زندگی گزار رہے تھے کہ اچانک ایک دن ہمیں معلوم ہوا کہ شاہ سلمان امدادی مرکز کی جانب سے ہمارے لیے نئے اور بہتر خیمے ارسال کیے گئے ہیں جس سے ہمیں سکون ملا اور ان نامساعد حالات میں مرکز کی صورت میں امید کی کرن دکھائی دی۔‘
غزہ پٹی کی خیمہ بستی میں مقیم خواتین کا کہنا تھا ’ ہم شاہ سلمان امدادی مرکز کے شکر گزار ہیں کہ اس کی وجہ سے ہماری مشکلات میں کسی قدر کمی ہوئی ہے اور ان نامساعد حالات میں امید کی کرن دکھائی دینے لگی ہے۔‘