Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیفا میں گھر کی چھت پر گاڑی پارک کرنے کا رواج ہے؟

’سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی یہ بات غلط ہے کہ فیفا میں چھت پر گاڑی پارک کرنے کا رواج عام ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سوشل میڈیا پر فیفا سے چند تصاویر شیئر کی گئیں ہیں جن میں گاڑیوں کو گھروں کی چھتوں پر پارک کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق  سوشل میڈیا صارفین میں تصویروں کے باعث یہ تصور پیدا ہوگیا کہ وہاں عام طور پر لوگ گھروں کی چھتوں پر گاڑیاں پارک کرتے ہیں۔
جازان ریجن میں واقع فیفاپہاڑی علاقہ ہے جہاں کھلے میدان کم ہیں اورمکانات پہاڑوں پر بنے ہوئے ہیں۔
فیفا کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ ’جغرافیائی محل وقوع کی وجہ سے یہاں پارکنگ کا مسئلہ ہے مگر گھروں کی چھتوں پر گاڑی پارک کرنے کا رواج عام نہیں‘۔
’ہاں جن کے مکانات کی چھت پہاڑی کی چوٹی کے برابر ہے یا چھت پر گاڑی کا پہنچنا آسان وہاں کے رہائشی گاڑی اپنی چھت پر پارک کرتے ہیں‘۔
’سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی یہ بات غلط ہے کہ فیفا میں چھت پر گاڑی پارک کرنے کا رواج عام ہے‘۔
 

شیئر: