Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنوبی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان

’جازان، عسیر اور الباحہ ریجنوں کے بیشتر شہروں مطلع ابر آلود ہے‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج پیر کو سعودی عرب کے جنوبی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’جازان، عسیر اور الباحہ ریجنوں کے بیشتر شہروں مطلع ابر آلود ہے جبکہ مکہ مکرمہ کے جنوبی علاقوں میں بھی بارش ہوسکتی ہے‘۔
ادھر محکمہ شہری دفاع نے رہائشیوں کو وادیوں، ڈھلانوں، سیلاب کی گزرگاہوں اور نشیبی علاقوں میں جانے سے خبردار کیا ہے۔
مکہ مکرمہ ریجن کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’اضم، بنی یزید، میسان، الشفا اور العرضیات میں گرد آلود ہوا چلے گی جس کے باعث حد نگاہ متاثر ہوگی‘۔
محکمے نے بتایا ہے کہ ’مشرقی ریجن اور ریاض میں تیز ہوا کے ساتھ مطلع گرد آلود رہے گا اور حد نگاہ متاثر ہوگی‘۔

شیئر: