تمام ڈیوائسز کے لیے یکساں چارجر کے فیصلے پر نفاذ ایک ماہ بعد
’یکم جنوری سے تمام ڈیوائسز کے چارجر ’USB Type-C‘ ہوں گے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی مارکیٹ میں فروخت ہونے والے تمام موبائل ڈیوائسز کے چارجر یکساں کے فیصلے پر ایک ماہ بعدعملدرآمد ہوگا۔
سعودی اسٹینڈرڈز، میٹرولوجی اور کوالٹی آرگنائزیشن اور اتصالات کے ادارے نے تمام ڈیوائسز کے چارجر ’USB Type-C‘ کرنے کی تجویز پیش کی تھی جسے متعلقہ ادارے نے منظوری کرلیا ہے۔
ہر قسم کے موبائل فون کے علاوہ تمام الیکٹرانک ڈیوائسز کے چارجرز یکساں کرنے کےفیصلے کا نفاذ یکم جنوری 2025 سے ہوگا۔
تمام موبائل ڈیوائسز کے چارجر یکساں کرنے سے صارفین کو سہولت ہوگی نیز الیکٹرانک فضلہ کم ہوگا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ’اس وقت مختلف أنواع کے موبائل ڈیوائسز کے چارجر مختلف ہیں، ایک شخص کے پاس یا خانداند کے افراد کے پاس اگر اگر مختلف قسم کی موبائل ڈیوائسز ہوں تو ہر ایک کے لیے الگ چارچر رکھنا پڑتا ہے۔
’مختلف قسم کے چارجر رکھنے سے الیکٹرانک فضلہ بڑھتا ہے اور یہ ماحولیات کے لیے بھی انتہائی مضر ہے‘۔
’اس کے برعکس اگر تمام موبائل ڈیوائسز کے چارجر یکساں ہوں تو سہولت کے ساتھ تعداد میں بھی کمی ہو جاتی ہے‘۔
ماہرین نے کہا ہے کہ ’زیرغور تجویز کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ ڈیوائسز تیار کرنے والی کمپنیوں کے ساتھ بھی بات چیت ہو رہی ہے۔‘