Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج کے لیے 54 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں: وزارت مذہبی امور

وزارت مذہبی امور کے مطابق تین دسمبر تک سرکاری حج سکیم کا کوٹہ مکمل ہونے کا امکان ہے۔ (فائل فوٹو: روئٹرز)
پاکستان کی وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ حج کے لیے ملک بھر سے 54 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہو گئی ہیں۔
ترجمان وزارت مذہبی امور نے پیر کو ایک بیان میں بتایا کہ سرکاری سکیم میں حج درخواستوں کی وصولی کا کل منگل کو آخری دن ہے۔
بیان کے مطابق رات تک حج درخواستیں مزید بڑھنے کا امکان ہے جبکہ کل تین دسمبر تک سرکاری حج سکیم کا کوٹہ مکمل ہونے کا امکان ہے۔
ترجمان وزارت مذہبی امورنے کہا کہ ریگولر حج سکیم کے تحت قسطوں میں اخراجات کی وصولی کے سبب ماضی سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں ہیں۔ درخواستیں مکمل ہونے کے فورا بعد حج پروازوں کے شیڈول کو حتمی شکل دی جائے گی۔
’پروازوں کے شیڈول کے مطابق مدینہ منورہ میں رہائشیں حاصل کی جائیں گی۔ سعودی عرب میں رہائش، خوراک اور ٹرانسپورٹ اور مکاتب کی پروکیورمنٹ مکمل کی جائے گی۔‘
بیان میں مزید کہا گیا کہ سمندر پار پاکستانی تین دسمبر تک سپانسرشپ بھجوا کر سکیم میں شمولیت یقینی بنائیں۔

شیئر: