فرانسیسی صدر ایمانوئل میکخواں پیر کو تین روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے۔
الاخباریہ کے مطابق ریاض پہنچنے پر کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمن، وزیر تجارت ماجد القصبی اور ریاض کے میئر شہزادہ فیصل بن عبدالعزیز بن عیاف نے خیرمقدم کیا۔
فرانس میں سعودی سفیر فہد بن معیوف الرویلی اور مملکت میں فرانسیسی سفیر بھی موجود تھے۔
فرانسیسی صدر دورے کے دوران ون واٹر سمٹ میں شرکت اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔
العربیہ کے مطابق فرانسیسی صدر دونوں ملکوں کے درمیان سیاسی اور اقتصادی تعلقات کے علاوہ خطے اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔
صدر ایمانوئل میکخواں سعودی، فرانسیسی اکنامک فورم میں شرکت، ریاض میٹرو پروجیکٹ، الدرعیہ العلا گورنریٹ کا بھی دورہ کریں گے۔
فرانسیسی صدر کا تین روزہ سرکاری دورہ دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط تعلقات کا ثبوت ہے۔
ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پر ان کا دورہ مختلف شعبوں میں تعاونکو بڑھانے، سعودی وژن 2030 اور فرانس 2030 کے ساتھ ہم آہنگ ہونے کے مشترکہ عزم کو ظاہر کرتا ہے۔