سعودی وزیرخارجہ کی فرانسیسی ہم منصب سے ملاقات
غزہ پٹی اور لبنان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا(فوٹو، ایکس اکاونٹ)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے آج بروز جمعہ پیرس میں یورپی و خارجہ امور کے وزیر خارجہ جان نویل پاور سے ورکنگ لنچ پر ملاقات کی ۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا علاوہ ازیں علاقائی و بین لاقوامی امور میں ہونے والی پیش رفت خاص طورپر غزہ پٹی اور لبنان کی صورتحال کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماوں کی ملاقات کے موقع پر فرانس میں سعودی عرب کے سفیر فہد الرولی اور وزیر خارجہ کے دفتر کے ڈائریکٹر عبدالرحمان الداود بھی موجود تھے۔