سعودی عرب میں 8 ممالک کی مشترکہ فضائی مشقوں ’طویق 4‘ کا آغاز
سعودی عرب میں 8 ممالک کی مشترکہ فضائی مشقوں ’طویق 4‘ کا آغاز
منگل 3 دسمبر 2024 5:15
سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن بھی مشقوں کا حصہ ہوں گے۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے پرنس سلطان ایئربیس پر 8 ممالک کی مشترکہ فضائی مشقوں ’طویق 4‘ کا آغاز ہوا ہے جو دو ہفتے تک جاری رہیں گی۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق مشترکہ فضائی مشقوں میں سعودی عرب، امارات، عمان، قطر، اردن، مراکش، برطانیہ، امریکہ اور یونان کی ایئرفورس کے دستے شرکت کررہے ہیں جبکہ مصر اور بحرین کے مشقوں کی نگرانی کریں گے۔
فضائی مشق کے ڈائریکٹر کرنل پائلٹ محمد عبداللہ الخنفور کا کہنا ہے’طویق 4 ‘ مشقوں کا مقصد ایک دوسرے کی عسکری مہارت سے استفادہ کرنا اور جنگی حکمت میں بہتری پیدا کرنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا’ مشقوں میں شامل دستے مختلف بلندیوں سے اترنے اور جنگی حکمت عملی کے تحت تکنیکی طریقوں کو آزمائیں گے۔‘
علاوہ ازیں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن بھی مشقوں کا حصہ ہوں گے۔