Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمادی الثانی کا ہلال آج آسمان کو مزین کرے گا

’ہلال جنوب مغربی افق پر نظر آئے گا اور تمام عرب و اسلامی ممالک میں دیکھا جائے گا‘ ( فوٹو: سبق)
فلکی علوم کمیٹی کے سربراہ انجینئر ماجد ابو زاہرہ نے کہا ہے کہ آج رات کو جمادی الثانی کا چاند آسمان کو مزین کرے گا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق جمادی الثانی کا ہلال جنوب مغربی افق پر نظر آئے گا اور کم وبیش تمام عرب و اسلامی ممالک میں دیکھا جائے گا۔
انجینئر ماجد أبو زاہرہ نے کہا ہے کہ ’آج رات کو ہلال سورج کی روشنی سے براہ راست متاثر نہ ہونے کی وجہ سے کھلی آنکھ سے دیکھا جائے گا‘۔
’فلکی حساب کے مطابق کل اتوار یکم دسمبر کو رات 9 بجکر دو منٹ پرہلال کی پیدائش ہوئی تھی‘۔

شیئر: