سعودی عرب کے 4 ریجنوں میں ہلکی بارش، ایک میں مطلع غبار آلود
’طائف، میسان، العرضیات اور القنفذہ میں تیز ہوا چلے گی جبکہ ہلکی بارش کا بھی امکان ہے‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ موسمیات نے آج منگل کو مکہ مکرمہ ، ریاض، الباحہ، عسیر اور جازان میں کہیں ہلکی بارش اور کہیں مطلع غبار آلود ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’ریاض ریجن کے شہروں الزلفی، المجمعہ، شقرا، حوطۃ بنی تمیم، وادی الدواسر اوردیگر میں مطلع گرد آلود رہے گا جس کے باعث شام 5 بجے تک حد نگاہ متاثر رہے گی‘۔
مکہ مکرمہ کے حوالے سے محکمے نے کہا ہے کہ ’طائف، میسان، العرضیات، اللیث اور القنفذہ میں تیز ہوا چلے گی جبکہ ہلکی بارش کا بھی امکان ہے‘۔
’اس سے ملتی جلتی صورتحال عسیر، الباحہ اور جازان ریجنوں کے مختلف شہروں میں ہے جہاں ہلکی بارش کے ساتھ بالائی علاقوں میں دھند چھائی رہے گی‘۔