Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دھوکہ دہی سے 69 ملین ریال اور جائیداد ہتھیا لی، سعودی شہری گرفتار

ملزم کے خلاف سخت سے سخت سزا کی سفارش کی جائے گی (فوٹو: اخبار 24)
سعودی ادارہ پراسیکیوشن نے مالی بدعنوانی کے الزام میں سعودی شہری کو حراست میں لے کر اس کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق پراسیکیوشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایک سعودی شہری نے اپنی غلط شناخت ظاہر کرتے ہوئے ریاض میں متعدد جائیدادوں پر قبضہ کرلیا۔
علاوہ ازیں  تجارتی شراکت کا جھانسہ دیتے ہوئے 69 ملین ریال بھی ہتھیا لیے۔
ملزم کے خلاف دھوکہ دہی اور جعل سازی کا مقدمہ درج کرکے پراسیکیوشن کے تحقیقات کا آغاز کردیا۔
ادارہ کا کہنا ہے دھوکہ بازی اور جعل سازی کے الزام میں ملزم کے خلاف سخت سے سخت سزا کی سفارش کی جائے گی۔

شیئر: