Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اقامہ اور ملازمت قوانین کی خلاف ورزی، ایک ماہ میں 20 ہزار سے زیادہ افراد کو سزائیں

خلاف ورزیوں پر قید، جرمانے اور بے دخلی کی سزاؤں کا فیصلہ ہوا ہے (فوٹو: اخبار24)
سعودی محکمہ پاسپورٹ نے انتظامی کمیٹیوں کے ذریعے ایک ماہ کے دوران ( جمادی الاول 1446) اقامہ، ملازمت اور سرحدی امن قوانین کی خلاف ورزی پر 20 ہزار 996 فیصلے جاری کیے۔
ایس پی اے کے مطابق محکمہ پاسپورٹ نے بیان میں کہا کہ ’سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کے خلاف مقررہ کارروائی کی گئی‘۔ 
’خلاف ورزیوں پر قید، جرمانے اور بے دخلی کی سزاؤں کا فیصلہ ہوا ہے‘۔ 
محکمہ پاسپورٹ نے مقامی شہریوں اورمقیم غیرملکیوں سے پھر کہا کہ ’وہ اقامہ، ملازمت اور سرحدی امن قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے کو ٹرانسپورٹ، روزگار، رہائش، پناہ، کسی بھی قسم کے تعاون یا پردہ پوشی سے گریز کریں‘۔ 

شیئر: