Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کا لبنان میں انسانی امداد کے دوسرے مرحلے کا اعلان

اس کا مقصد لبنانی عوام کے مصائب کو دور کرنا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب نے لبنان میں بحران سے متاثرہ اور بے گھر افراد کے مصائب کم  کےلیے انسانی امداد کے دوسرے مرحلے کا اعلان کیا ہے۔
 سعودی امدادی ایجنسی شاہ سلمان مرکز کے ترجمان ناصر النافع نے بتایا ’یہ اقدام دنیا بھر میں متاثرہ افراد کے مصائب کم کرنے میں مملکت کے انسانی ہمدردی کے کردار کو جاری رکھے ہوئے ہے۔‘
ان کا کہنا تھا ’دوسرے مرحلے کا اعلان شاہ سلمان اور ولی عہد کی ہدایات کے مطابق لبنان میں متاثرہ اور بے گھر افراد کو انسانی امداد کی فراہمی کےلیے کیا گیا ہے۔‘
ایس پی اے کے مطابق اس سے قبل خوراک، شیلٹرز کے سامان، طبی امداد، بچوں کی خوراک اور موسم سرما کے سامان سے لدے 27 طیارے  لبنان بھیجے جا چکے ہیں۔


 1.6 ملین سے زیادہ افراد کی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد ملے گی (فوٹو: ایس پی اے)

یہ امداد لبنانی حکام کے تعاون سے مختلف علاقوں میں بے گھر خاندانوں میں امداد تقسیم کی گئی جس سے جاری انسانی بحران کو کم کرنے میں مدد ملی۔
امداد کے دوسرے مرحلے میں لبنانی خاندانوں کی ضروریات پورا کرنےکے لیے خوراک، شیلٹر اور صحت کے منصوبے شامل ہیں۔
یہ مرحلہ لبنان میں بین الاقوامی اور اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی تنظیموں اور مقامی کمیونٹی کے تعاون سے مکمل کیا جائے گا۔
اس کا مقصد لبنانی عوام کے مصائب کو دور کرنا ہے۔ توقع ہے اس اقدام سے 1.6 ملین سے زیادہ افراد کی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔

شیئر: