سعودی وزیر کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی عبداللہ السواحہ نے ٹیسلا موٹرز کے سی ای او اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے مالک ایلون مسک سے ملاقات کی ہے۔
عبداللہ السواحہ نے ایکس اکاونٹ پر لکھا ’ملاقات کے دوران خلا اور مصنوعی ذہانت کے شعبے میں جاری تعاون کو آگے بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔‘
علاوہ ازیں سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ اور موسمیاتی امور کے ایلچی عادل الجبیر سے ریاض اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر انگر اینڈرسن نے ملاقات کی۔
ملاقات میں کوپ 16 کے ایجنڈے سمیت ماحولیاتی ترجیحات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔