سعودی عرب میں ٹور گائیڈ لائسنسوں کے اجرا میں 121 فیصد اضافہ ریکارڈ
ٹور گائیڈ لائسنسوں کی تعداد ڈھائی ہزار سے تجاوز کرگئی (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں 2024 کے پہلے نو ماہ کے دوران ٹور گائیڈ لائسنسوں کے اجرا میں 121 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
وزارت سیاحت کے مطابق ٹور گائیڈ لائسنسوں کی تعداد ڈھائی ہزار سے تجاوز کرگئی جو پچھلے برس اسی مدت کے دوران ایک ہزار 100 تھی۔
یہ اضافہ سیاحت کے شعبے کو فروغ دینے اور وزیٹرز کو تربیت یافہ گائیڈز فراہم کرنے کی کوششوں کو ظاہر کرتا ہے۔
سبق نیوز کے مطابق وزارت سیاحت نے مملکت میں سیاحتی سرگرمیوں اور ٹورازم دفاتر کےلیے لائسنس کی شرح میں مسلسل اضافے کا اعلان کیا ہے۔
اس سال 2024 میں اضافے کی شرح 49 فیصد تک پہنچ گئی۔
گزشتہ سال کے دوران ملکی اورغیر ملکی سیاحوں کی کل تعداد 109 ملین سے زیادہ رہی۔ ان میں 27 ملین سے زیادہ غیر ملکی سیاح شامل تھے۔
مملکت آنے والے سیاحوں نے مجموعی طور پر 141 ارب ریال سے زیادہ خرچ کیے۔
یاد رہےہ سعودی عرب آئندہ پندرہ برسوں کے دوران سیاحت کے شعب میں 500 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا ارادہ رکھتا ہے۔
سعودی عرب آج دنیا میں سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی منزل ہے جس میں سال بھر دنیا بھر سے آنے والے زائرین کی میزبانی کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔
سعودی وژن 2030 کا مقصد اس دہائی کے آخر تک 100 ملین زائرین کو سعودی عرب آنے کے لیے راغب کرنا ہے۔