Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دوماہ میں ریاض سیزن کے ایک کروڑ سیاح

’ریاض سیزن پورے خطے کا سب سے بڑا تفریحی ایونٹ ہے‘ ( فوٹو: سبق)
انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے سربراہ ترکی آل الشیخ نے کہا ہے کہ دو ماہ کے دوران ریاض سیزن کے سیاحوں کی تعداد ایک کروڑ ہوگئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے وزٹروں کی تعداد سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ریاض سیزن پورے خطے کا سب سے بڑا تفریحی ایونٹ ہے‘۔
واضح رہے کہ ریاض سیزن نے بین الاقوامی سطح پر تفریحی پروگرام کا اہتمام کر رکھا ہے جن میں تفریح کے ساتھ ثقافت اور کھیل کو بھی شامل کیا گیا ہے‘۔
ریاض سیزن ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے کلیدی کردار ادا کر رہا ہے جبکہ ملک کی معیشت کی بہتری کے لیے بھی اس کا اہم کردار ہے۔
 

شیئر: