سعودی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ’ پرنس سلطان ایئربیس پر 8 ممالک کی مشترکہ فضائی مشق ’طویق 4‘ کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا۔‘
ایکس اکاونٹ پر بیان کے مطابق پہلے مرحلے میں ٹیکنیکل ایئر ڈراپ آپریشنز کیے گئے جس کا مقصد جدید جنگی ماحول میں تجربات اور مہارتوں کا تبادلہ کرنا ہے۔
مشترکہ فضائی مشقوں میں سعودی عرب، امارات، عمان، قطر، اردن، مراکش، برطانیہ، امریکہ اور یونان کی ایئرفورس کے دستے شرکت کررہے ہیں جبکہ مصر اور بحرین کے مشقوں کی نگرانی کریں گے۔ یہ مشقیں دو ہفتے جاری رہیں گی۔
وتواصل القوات المشاركة في #طويق_4 عمليات الإسقاط الجوي التكتيكي ضمن المرحلة الثانية للتمرين، بهدف تبادل الخبرات والمهارات في بيئة قتالية متقدمة.#وزارة_الدفاع pic.twitter.com/sV0RIwrkr3
— وزارة الدفاع (@modgovksa) December 6, 2024