Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غزہ میں جنگ عالمی سلامتی کے لیے خطرہ ہے: وزیر خارجہ

’غزہ میں جنگ جاری رہنے سے عالمی قوانین اور بین الاقوامی چارٹر مشکوک ہوجائیں گے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ عالمی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق منامہ ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ’عالمی برادری کو غزہ میں جاری جنگ روکنے کے اور انسانی امداد کی بحالی کے لیے کردار ادا کرنا ہوگا‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’غزہ میں جنگ جاری رہنے سے عالمی قوانین اور بین الاقوامی چارٹر مشکوک ہوجائیں گے‘۔
’عالمی برادری اگر قوانین اور چارٹر کی وقعت کو برقرار رکھنا چاہتی ہے تو اسے سعودی عرب کے ہاتھ میں ہاتھ ملا کر امن قائم کرنے کی کوششوں میں لگ جانا چاہئے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب میں لبنان میں جنگ بندی کے فیصلے کا خیر مقدم کرتا ہے‘۔
انہوں نے سوڈان میں جاری خانہ جنگی اور انسانی امداد میں رکاوٹ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

شیئر: