Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ کی منامہ ڈائیلاگ میں شرکت، بحرینی وزیراعظم سے ملاقات

منامہ ڈائیلاگ کا 20 واں ایڈیشن 6 سے 8 دسمبر تک جاری رہے گا۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے جمعے کو بحرین میں منامہ ڈائیلاگ 2024 کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق منامہ ڈائیلاگ کا 20 واں ایڈیشن 6 سے 8 دسمبر تک جاری رہے گا۔
منامہ ڈائیلاگ میں مشرق وسطی میں خارجہ پالیسی، دفاع اور سکیورٹی کو درپیش اہم چیلنجوں پر تبادلہ خیال کے علاوہ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال ،امن وسلامتی کے قیام کےلیے کی جانے والی کوششوں کو بھی اجاگر کیا گیا۔
علاوہ ازیں سعودی وزیر خارجہ نے بحرین کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ سلمان بن حمد آل خلیفہ سے ملاقات کی۔
انہوں نے شاہ سلمان اور ولی عہد کی جانب سے تہنیتی پیغام پہنچایا۔
ملاقات میں دونوں ملکوں کے تعلقات، دوطرفہ تعاون اور ہم آہنگی کو ہر سطح پر بڑھانے، انہیں جاری رکھنے کے طریقوں کا جائزہ اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔
قبل ازیں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان جمعے کو منامہ ڈائیلاگ فورم 2024 میں شرکت کےلیے  پہنچے تو منامہ کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بحرینی ہم منصب ڈاکٹرعبدالطیف الزیانی اور بحرین میں مملکت کے سفارتخانے کے ناظم الامور نے ان کا خیرمقدم کیا۔

شیئر: