Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان کی قبرص اور ناروے کے وزرائے خارجہ سے ملاقات

باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے سنیچر کو دوحہ ڈائیلاگ 2024 کے موقع پر ناروے اور قبرص کے ہم منصب نے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات، مختلف شعبوں میں انہیں فروغ دینے کے طریقوں کا جائزہ، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر قطر میں سعودی سفیر شہزادہ منصور بن خالد اور وزیر خارجہ کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل عبدالرحمن الداود بھی موجود تھے۔

 مختلف شعبوں میں تعلقات فروغ دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)

قبل ازیں دوحہ ڈائیلاگ فورم سے خطاب میں سعودی وزیر خارجہ نے تھا کہ ’غزہ میں جنگ عالمی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔ عالمی برادری کو غزہ میں جاری جنگ روکنے کے اور انسانی امداد کی بحالی کے لیے کردار ادا کرنا ہوگا۔‘
ان کا کہنا تھا ’غزہ میں جنگ جاری رہنے سے عالمی قوانین اور بین الاقوامی چارٹر مشکوک ہوجائیں گے۔ عالمی برادری اگر قوانین اور چارٹر کی وقعت کو برقرار رکھنا چاہتی ہے تو اسے سعودی عرب کے ساتھ مل کر قیام کےلیے کوششیں کرنا ہوں گی۔‘

شیئر: