Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ کی سوڈان سے متعلق چار فریقی اجلاس میں شرکت

اجلاس میں سوڈانی سیاسی عمل کی سپورٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اٹلی میں سوڈان کے حوالے سے چار فریقی اجلاس میں شرکت کی جس میں سعودی عرب کے علاوہ امارات، مصر اور امریکہ شامل ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزیر خارجہ جی سیون ممالک کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کےلیے اٹلی میں ہیں۔
اجلاس میں سوڈان کے بحران اور فوری جنگ بندی تک پہنچنے کےلیے کوششوں کو متحد کرنے ، انسانی ہمدردی کی کوششوں کو آسان اور مضبوط بنانے، شہریوں کے تحفظ کے حوالے سے جدہ اعلامیے میں شامل ذمہ داریوں پر عملدرآمد اور سوڈانی سیاسی عمل کی سپورٹ پر تبادلہ خیال کیا جو سوڈان کے استحکام کی ضمانت، اس کی خود مختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کا تحفظ کرتا ہے۔
اس موقع پر اٹلی میں سعودی عرب کے سفیر شہزادہ فیصل بن سطام بن عبدالعزیز بھی موجود تھے۔

شیئر: