سٹار فٹبالر سالم الدوسری میچ کے دوران زخمی ہوگئے
’سالم الدوسری کو کل ہفتے کو الرائد کے ساتھ ہونے والے میچ میں چہرے پر چوٹ لگی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
الہلال فٹبال کلب نے کہا ہے کہ سٹار فٹبالر سالم الدوسری میچ کے دوران زخمی ہوگئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق کلب نے کہا ہے کہ ’سالم الدوسری کو کل ہفتے کو الرائد کے ساتھ ہونے والے میچ میں چہرے پر چوٹ لگی ہے‘۔
الہلال نے کہا ہے کہ ’سالم الدوسری ہسپتال میں ہیں جہاں زخم کی جگہ ایکسرے اور ضروری ٹیسٹ کئے جائیں گے‘۔
واضح رہے کہ الہلال اور الرائد کاریاض کے کنگڈم ارینا میں میچ ہوا تھا جس میں الہلال نے 2 کے مقابلے 3 گول کرکے فتح حاصل کرلی ۔