شہزادی نجلا کی نماز جنازہ، گورنر ریاض کی شرکت
’شہزادی نجلا کی مغفرت اور بلندی درجات کی دعائیں کی گئیں اور لواحقین سے افسوس کا اظہار کیا گیا‘ ( فوٹو: سبق)
شہزادی نجلا بنت سعد بن محمد بن سعود آل عبد الرحمن آل سعود کی نماز جنازہ ریاض کی جامع امام ترکی بن عبد اللہ میں کل ہفتے کو عصر کی نماز کے بعد ادا کی گئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق نماز جنازہ میں گورنر ریاض شہزادہ فیصل بن بندر بن عبد العزیز،شہزادہ مقرن بن عبد العزیز اور نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبد الرحمن بن عبد العزیز نے شرکت کی ہے۔
نماز جنازہ اور تدفین میں شاہی خاندان کے متعدد افراد نے بھی شرکت کی ہے۔
شہزادی نجلا کی وفات پر ان کی مغفرت اور بلندی درجات کی دعائیں کی گئیں اور لواحقین سے افسوس کا اظہار کیا گیا۔