سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے اتوار کو ریاض میں آذربائیجان کے وزیر اقتصادیات میکائل جباروف نے ملاقات کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں توانائی کی تبدیلی اور ٹیکنالوجی سمیت توانائی کے مختلف شعبوں میں شراکت داری بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
قابل تجدید توانائی کے شعبے میں دونوں ملکوں کے درمیان مشترکہ تعاون کا بھی جائزہ لیا گیا۔
آذربائیجان کی وزارت نے ایکس اکاونٹ پر لکھا’ سعودی وزیر توانائی سے گرین انرجی ایجنڈے، اس شعبے میں مشترکہ اقدامات کے کامیاب نتائج اور اس کے باہمی فوائد پر بات چیت ہوئی۔ ہم نے توانائی کی منتقلی کے لیے ممکنہ منصوبوں کے ذریعے تعاون بڑھانے کے مواقع تلاش کیے۔‘
اس سے قبل شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان اور فرانس کے وزیر کی ملاقات میں دونوں ملکوں نے توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا تھا۔