سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے پیر کواقوام متحدہ کی ڈپٹی سیکریٹری جنرل امینہ محمد نے ملاقات کی ہے۔
خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق موسمی تبدیلی سے نمنٹے کےلیے سعودی عرب کی کاوشوں، خوراک کی فراہمی، ماحول دوست فیول اور کاربن میں تخفیف کے حوالے سے انشیتٹوز کا جائزہ لیا گیا۔
فریقین نے ان مقاصد کے حصول کے لیے گرین سعودی عرب اور گرین مشرق وسطی انشیٹوز کی اہمیت سمیت متعدد موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔
سعودی وزیر توانائی اور اقوام متحدہ کی عہدیدار نے مشرق وسطی اور شمالی افریقہ میں کلائمٹ ویک 2023 کی میزبانی کے موضوع پر بھی بات چیت کی۔
یاد رہے کہ سعودی عرب نے کلائمٹ کا اہتمام اکتوبر کے دوران اقوام متحدہ کے تعاون سے کیا تھا۔