اے ایف سی ایشیئن کپ سعودی عرب 2027 کوالیفائرز کے ڈراز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
ڈراز کا اعلان اے ایف سی ہیڈ آفس کوالالمپور میں ہوا جس میں کُل 24 ٹیموں کو 6 گروپوں میں تقسیم کیا گیا۔
پاکستان فٹبال ٹیم گروپ ای میں شامل ہے۔ قومی ٹیم شام، افغانستان اور میانمار سے ہوم اینڈ اوے کی بنیاد پر چھ میچز کھیلے گی۔
پاکستان اپنا پہلا اوے میچ 25 مارچ کو شام میں کھیلے گا، دوسرا اوے میچ 14 اکتوبر کو افغانستان میں شیڈول کیا گیا ہے۔
31 مارچ 2026 کو میانمار کے خلاف قومی فٹبال ٹیم کا آخری اوے میچ شیڈول کیا گیا ہے۔
قومی ٹیم ہوم گراؤنڈ میں پہلا میچ 10جون کو میانمار کے خلاف اور دوسرا ہوم میچ 9 اکتوبر کو افغانستان کیخلاف کھیلے گی۔