Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا آئی ایم ایف پروگرام میں معاونت پر سعودی عرب کا شکریہ

پاکستان کے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان سے ملاقات میں آئی ایم ایف پروگرام میں معاونت پر شکریہ ادا کیا ہے۔
واشنگٹن ڈی سی میں ہونے والی اس ملاقات کے بعد جاری کیے گئے بیان کے مطابق وزیر خزانہ نے پاکستان کی اقتصادی ترقی کے سفر میں سعودی عرب کی طویل مدتی اور بھرپور حمایت، بالخصوص آئی ایم ایف پروگرام میں معاونت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
محمد اورنگزیب نے پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کیا اور حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے پر کاربند رہنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
وزیر خزانہ نے سعودی وزیر خزانہ کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔
پاکستان کے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے مالی امور محمد بن ھادی الحسینی اور ترک وزیر خارجہ سے بھی ملاقاتیں کیں۔
 

 

شیئر: