’ای لرننگ‘ کا فروغ، غیرمنافع بخش ادارے لائسنس فیس سے مستثنی
سعودی عرب میں ای لرننگ سسٹم کے لیے مرتب لائحہ عمل پر بحث کی گئی (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر تعلیم یوسف البنیان کی ہدایات پرعمل کرتے ہوئے ’ای لرننگ‘ کو فروغ دینے کے لیےغیرمنافع بخش اداروں کو لائسنس فیس سے استثنی دیا گیاہے۔
الاقتصادیہ کے مطابق وزیر تعلیم وای لرننگ قومی مرکز کے چیئرمین یوسف البنیان کی سربراہی میں اجلاس میں متعدد اہم فیصلے کیے گئے۔
سعودی عرب میں ای لرننگ سسٹم کے لیے مرتب لائحہ عمل پر بحث کی گئی جس اس بات کی بھی سفارش کی گئی تھی کہ سعودی بزنس کونسل کے تعاون سے ڈیجیٹل ایجوکیشن فیلڈ میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کےلیے پروگرام کے لیے حاصل کیے جانے والے لائسنس کی فیس کو 65 فیصد تک کم کیا جائے۔
تجاویز میں ایسے ادارے جو غیرمنافع بخش ہیں ان کےلیے لائسنس فیس ختم کرنے کی بھی سفارش کی گئی تھی تاکہ ان اداروں سے وابستہ طالب علموں کو سہولت ہو اور وہ ای لرننگ کے ذریعے تعلیم حاصل کرسکیں۔