Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض کے مختلف علاقوں سے میٹرو سٹیشنز تک بس سروس کا آغاز کب؟

بس سروس پہلے 6 ماہ مسافروں کو مفت سہولت فراہم کرے گی (فوٹو: ایس پی اے)
ریاض رائل کمیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر کے مختلف علاقوں سے میٹروسٹیشنز تک بس سروس شروع کرنے کےلیے ٹینڈرز طلب کیے جائیں گے۔
بس سروس پہلے 6 ماہ مسافروں کو مفت منتقل کرنے کی سہولت فراہم کرے گی بعدازاں دوسرے 6 ماہ کےلیے 50 فیصد رعایتی کرایوں پر یہ سروس مہیا کی جائے گی۔
الاقتصادیہ کے مطابق ابتدائی مفت بس سروس ایک شخص دن میں دو بار استعمال کرسکے گا جبکہ روٹ ایک سے 3 کلومیٹر کے دائرے میں ہوسکتا ہے تاہم حتمی فیصلہ متعلقہ ادارے کی جانب سے کیا جائے گا۔
توقع ہے رواں ماہ میں پہلی بس سروس کا آغاز کیا جائے گا جس کےلیے مخصوص کوپنز ہوں گے جبکہ دوسرے ٹریک پر فروری 2025 میں سروس کا آغاز ہو گا۔ سروس استعمال کرنے کے لیے ایپلکیشن سے کوپنز شاہ عبدالعزیز جنرل ٹرانسپورٹ منصوبے کی ایپ سے حاصل کیے جاسکیں گے۔
تیسرا ٹریک جو طویل المدتی ہوگا اس کا آغاز اپریل 2025 کے اختتام سے ہوگا جس کے کوپنز کا حصول ٹرانسپورٹ ریزوریشن ایپ اوریونیفائیڈ ٹکٹنگ سسٹم کے ذریعے ممکن ہوگا۔
واضح رہے میٹرو ریاض کی یومیہ گنجائش 11 لاکھ 60 ہزار افراد کی ہے توقع ہے میٹرو کے مکمل فعال ہونے کے بعد سڑکوں پرٹریفک ازدحام میں کمی واقع ہوگی۔

شیئر: