Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان کھیلا گیا ایک تاریخی باسکٹ بال میچ

یہ میچ پاکستان کے بانی محمد علی جناح کی صد سالہ سالگرہ کے موقع پر منعقد کیا گیا تھا۔ (فوٹو: نائف الوتیبی ایکس)
سعودی عرب اور پاکستان کے مابین جہاں دو طرفہ تاریخی تعلقات ہیں وہیں دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کا رشتہ بھی کافی پُرانا ہے۔
اسی سلسلے میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر ڈاکٹر نائف العتیبی نے ایک یادگار پوسٹ کی ہے، جس میں سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان 1976 میں کھیلے گئے ایک تاریخی باسکٹ بال میچ کا ذکر ہے۔

ڈاکٹر نائف العتیبی کی پوسٹ کے مطابق یہ میچ 10 دسمبر 1976 کو لاہور میں سعودی اور پاکستانی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں پاکستانی ٹیم نے جیت حاصل کرتے ہوئے 108 پوائنٹس سکور کیے جبکہ سعودی ٹیم نے 73 پوائنٹس سکور کیے۔

یہ میچ پاکستان کے بانی محمد علی جناح کی صد سالہ سالگرہ کے موقع پر منعقد کیا گیا تھا۔

اس ٹورنامنٹ میں کویت اور انڈیا کی ٹیموں نے بھی حصہ لیا تھا۔

 

شیئر: