Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں فٹبال سٹیڈیمز: فنِ تعمیر کے شاہکار

بڑے بین الاقوامی فٹبال ایونٹس 2027 اے ایف سی ایشین کپ اور 2034 فیفا ورلڈ کپ کی تیاری کی جا رہی ہے۔ فوٹو واس
سعودی عرب میں کھیلوں کے شعبے خصوصاً فٹبال کی ترقی سب کے سامنے واضح ہے جو وزارت کھیل اور سعودی فٹبال فیڈریشن کی انتھک کوششوں کا نتیجہ ہے۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی واس کے مطابق مملکت میں فٹبال سٹیڈیمز فیفا ورلڈ کپ 2034  کی میزبانی کے اعلان کے بعد ایک نئے دور کا آغاز ہو چکا ہے۔

سعودی قیادت کی بے مثال حمایت اور سعودی فٹبال فیڈریشن کی انتھک کوششوں نے مملکت کو 2034 کے فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کے لیے بولی میں شاندار کامیابی دلانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
فیڈریشن آف انٹرنیشنل فٹبال ایسوسی ایشن (فیفا) کی بولی کی جانچ  رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے لگائی جانے والی بولی کو 500 میں سے 419.8 پوائنٹس حاصل ہوئے جو  فیفا کی تاریخ میں کسی بھی بولی کی سب سے زیادہ سکورنگ ہے۔

یہ کامیابی مملکت میں کھیلوں کے شعبے میں اہم کردار،اہمیت اور سعودی وژن 2030 کے تحت طے کردہ مثبت اہداف اور قابل ذکر تبدیلی کی عکاسی کرتی ہے۔
فیفا ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی کی تیاری کے لیے سعودی فٹبال فیڈریشن کی مسلسل کوششوں میں کھیلوں کے شعبے کو ترقی دینا اور سٹیڈیمز میں سہولیات کو مزید بہتر بنانا شامل ہے۔
سعودی عرب کے مختلف شہروں اور گورنریٹس میں 20 سپورٹس سٹیز موجود ہیں۔
ریاض میں کنگ فہد سپورٹس سٹی سٹیڈیم اور پرنس فیصل بن فہد سپورٹس سٹی جو الملز سٹیڈیم کے نام سے جانا جاتا ہے۔

جدہ میں کنگ عبداللہ سپورٹس سٹی سٹیڈیم ’ الجوہرہ المشعہ’ کے نام سے مشہور ہے جدہ ہی میں پرنس عبداللہ الفیصل سپورٹس سٹی یوتھ کیئر سٹیڈیم ہے۔
مکہ  مکرمہ میں حئی الشرایعہ میں کنگ عبدالعزیز سپورٹس سٹی، مدینہ منورہ میں پرنس محمد بن عبدالعزیز سپورٹس سٹی۔
قصیم میں کنگ عبداللہ سپورٹس سٹی،حائل میں پرنس عبدالعزیز بن مساعد سپورٹس سٹی،المجمہ میں المجمہ سپورٹس سٹی،ابہا میں پرنس سلطان سپورٹس سٹی،الاحسا میں پرنس عبداللہ بن جلوی سپورٹس سٹی،الخبر میں پرنس سعود بن جلوی سپورٹس سٹی (الراقہ سٹیڈیم)، نجران میں پرنس ھذلول سپورٹس سٹی،جازان میں کنگ فیصل سپورٹس سٹی۔

 وادی الدواسر میں پرنس ناصر سپورٹس سٹی، تبوک میں کنگ خالد سپورٹس سٹی، قطیف میں پرنس نایف سپورٹس سٹی،الباحہ میں کنگ سعود سپورٹس سٹی،طائف میں کنگ فہد سپورٹس سٹی، عرعر میں پرنس عبداللہ بن مساعد سپورٹس سٹی موجود ہیں۔
سعودی عرب کے چند اہم سٹیڈیمز کو خصوصی ترمیم اور جدید سہولیات کے ساتھ مکمل سپورٹس سٹیز میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔
فیفا ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی کے تناظر میں دیگر کئی سٹیڈیمز میں اضافی سہولیات کے ذریعے نشستوں کی گنجائش بڑھائی گئی ہے۔

ریاض میں 1969 میں قائم کیا جانے والا الملز سٹیڈیم جو اب پرنس فیصل بن فہد سپورٹس سٹی سٹیڈیم کے نام سے جانا جاتا ہے۔ سٹیڈیم میں نشستوں کی تعداد  20000 سے زیادہ ہے، الملز سٹیڈیم  کئی بڑے ٹورنامنٹس کے  فائنلز کی میزبانی کر چکا ہے۔
کنگ فہد سپورٹس سٹی سٹیڈیم 68000 نشستوں کی گنجائش کے ساتھ 1987 میں افتتاح کے بعد مملکت کے بہترین سٹیڈیمز میں شمار ہوتا ہے۔
کنگ فہد سٹیڈیم کئی اہم ایونٹس کی میزبانی کر چکا ہے جس میں 1989 فیفا ورلڈ یوتھ کپ اور فیفا کنفیڈریشن کپ کے تین ابتدائی ایڈیشن شامل ہیں۔

مستقبل میں کھیلوں کے میدان میں مزید ترقی کو فروغ دینے کے لیے مملکت کے مختلف شہروں اور گورنریٹس میں صحتمند سرگرمیوں اور سہولیات کے ساتھ فٹبال سٹیڈیمز کی تعمیر میں نمایاں ترقی ہو رہی ہے۔
سعودی وزارت کھیل کی رپورٹ کے مطابق مستقبل میں بڑے بین الاقوامی فٹبال ایونٹس میں 2027 اے ایف سی ایشین کپ اور 2034 فیفا ورلڈ کپ کی تیاری شامل ہے۔
 

شیئر: