سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے بدھ کو ریاض میں وزارت کے ہیڈ کوارٹر میں مملکت اسواتینی کی وزیرخارجہ فولیل شکانتو کا خیرمقدم کیا۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں مشترکہ تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
سعودی عرب اور اسواتینی کی حکومتوں کے درمیان عمومی تعاون کے معاہدے پر دستخط بھی کیے گئے۔