Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ کی دوحہ میں شام کی صورتحال پر اجلاس میں شرکت

شام کےلیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی گیئر پیٹرسن بھی موجود تھے( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے سنیچر کو قطر میں شام کے حوالے سے ایک اعلی سطح کے اجلاس میں شرکت کی جس میں علاقائی اور بین الاقوامی سٹیک ہولڈرز شامل تھے۔
ایس پی اے کے مطابق 22 ویں دوحہ فورم کے موقع  اس اجلاس میں اردن، عراق، قطر اور مصر کے وزرائے خارجہ کے علاوہ آستانہ امن عمل کے ممالک ترکیہ، روس اور ایران کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔
 اجلاس میں شام کےلیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی گیئر پیٹرسن بھی موجود تھے جنہوں نے شام میں جاری بحران سے نمٹنے کےلیے بین الاقوامی کوششوں پر زور دیا۔
اجلاس میں شام کی حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جس میں ڈائیلاگ کے فروغ اور علاقائی چیلنجوں کا حل تلاش کرنے پر زور دیا گیا۔
 قطر میں سعودی سفیر شہزادہ منصور بن خالد بن فرحان اور وزیر خارجہ کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل عبدالرحمن الداود بھی موجود تھے۔
قطری وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ’ اجلاس نے شام کا بحران کا موثر سیاسی حل تلاش کرنے کےلیے قریبی مشاورت اور کو آرڈینشن پر زور دیا۔‘
’یہ اس طرح ہونا چاہیے جس سے سکیورٹی، استحکام اور انصاف کے لیے شامی عوام کی امنگوں کو پورا کیا جاسکے۔ علاوہ ازیں خطے میں سکیورٹی اور استحکام کی کوششوں کو بڑھایا جائے۔‘

شیئر: