Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ورلڈ کپ کی میزبانی سعودی عرب کی تاریخی کامیابی‘

وزیر سپورٹس نے سعودی قیادت کو میزبانی ملنے پر مبارک باد دی ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے وزیر سپورٹس اور سعودی اولپک و پیرا اولمپک کمیٹی کے چیئرمین شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن  کو فیفا ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی ملنے پر مبارک باد دی ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کے مطابق فیڈریشن آف فٹبال ایسوسی ایشن ’فیفا‘ کی جانب سے ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی کے لیے حتمی اجلاس جرمنی کے شہر زیورخ میں بدھ 11 دسمبر کی شام کو ہوا جس میں میزبانی کے امیدوار کے نام کا اعلان کیا گیا۔
شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی نے مزید کہا ’ سعودی قیادت کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے ہمیشہ سپورٹس کے فروغ کے لیے ہمیشہ بھرپور تعاون کیا۔ آج کا یہ تاریخی دن اس بات کا واضح ثبوت ہے ، ورلڈ کپ کی میزبانی مملکت کی تاریخی کامیابی ہے۔‘
 شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل نے سعودی عوام کو بھی ورلڈ کپ کی میزبانی ملنے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا ’ہم وعدہ کرتے ہیں کہ یہ ایونٹ ورلڈ کپ کی تاریخ میں بہترین ثابت ہوگا۔‘
واضح رہے ورلڈ کپ کی میزبانی کےلیے سعودی عرب کی جانب سے فائل جمع کرانے کے بعد 170 ممالک کے سعودی عرب کے لیے ووٹ دیے۔

شیئر: