Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگ عبدالعزیز فیسٹیول میں غیرملکی سیاح سعودی ثقافتی ورثے سے متاثر

16 ممالک سے تعلق رکھنے والے سیاحوں کا خیر مقدم کیا گیا ( فوٹو: المدینہ اخبار)
ریاض میں کنگ عبدالعزیز کیمل فیسٹول کے نویں ایڈیشن میں 16 ممالک سے تعلق رکھنے والے سیاحوں کے ایک گروپ کا خیر مقدم کیا گیا۔ سیاحوں نے کیمل فیسٹول میں شرکت کوشاندار تجربہ قرار دیا ہے۔
المدینہ اخبار کے مطابق اس سال اونٹ فیٹسول کے نویں ایڈیشن کا عنوان ’اپنے لوگوں کے لیے فخر‘ رکھا گیا ہے۔
فیسٹول میں شریک غیرملکی سیاحوں نے مملکت مں اونٹوں کے ورثے کی روایات اور اونٹ ریس کا مشاہدہ کیا، وہاں ہونے والی ثقافتی سرگرمیوں کی تعریف کرتے ہوئے انتظامات کو بھی سراہا۔
وفد میں شامل سیاحوں کو ثقافتی خیموں کا تفصیلی دورہ کرایا گیا اور وہاں رکھی گئی اشیا کے بارے میں انہیں معلومات فراہم کی گئیں۔
سیاحوں کو اونٹوں پرسواری بھی کرائی گئی۔ بعدازاں اونٹنی کے دودھ کے فوائد کے بارے میں مطلع کرتے ہوئے دودھ دوھنے کے طریقے سے بھی آگاہ کیا گیا۔
سعودی قہوے کی تیاری کے حوالے سے بھی سیاحوں کو اہم معلومات مہیا کی گئیں۔
غیرملکی سیاحوں کے وفد میں سپین سے تعلق رکھنے والے کارلوس کاکہنا تھا  ’کیمل فیسٹول کا انعقاد ایک طرح سے قدیم ثقافتی ورثے کی کھڑکی ہے جو عہد رفتہ کی بہت سےباتوں کو اجاگرکرتی ہے۔‘
جاپان سے تعلق رکھنے والی سیاح چاو کا کہنا تھا ’یہاں کی ثقافت اپنے اندر بہت کچھ رکھتی ہے جو بہت متاثر کن ہے، خاص کرقہوہ کی تیاری کے مراحل اور اس بارے میں باریکی سےکام کرنے کے طریقے شاندار ہیں۔‘

شیئر: