سعودی عرب نےغزہ میں پناہ گزین کیمپ میں حملہ کی مذمت کردی
’پناہ گزین کیمپ پر حملہ عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی کھلی پامالی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب نے غزہ کے النصیرات پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے اعلامیہ میں کہا ہے کہ ’پناہ گزین کیمپ پر حملہ عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی کھلی پامالی ہے‘۔
وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ’اسرائیل کی طرف سے بے خوف وخطر یہ اقدامات دراصل عالمی برادری کی خاموشی اور محاسبے کے فقدان کا نتیجہ ہے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب عالمی برادری سے ایک مرتبہ پھر متحرک ہونے اور بے گناہ نہتے شہریوں کے تحفظ کے لیے سنجیدہ اقدامات کا مطالبہ کرتا ہے‘۔