Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اردن کے فرمانروا سے سعودی اور عرب وزرائے خارجہ کی ملاقات

خطے کےلیے شام کے استحکام کی سٹریٹجک اہمیت پرزور دیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
اردن کے فرمانروا شاہ عبدللہ ثانی نے سنیچر کو عقبہ شہر میں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ملاقات کے دوران عرب دنیا اور خطے کے لیے شام کے استحکام کی سٹریٹجک اہمیت پرزور دیا ہے۔
ملاقات میں عرب وزارتی کمیٹی برائے شام  کے ارکان، اجلاس میں شامل ملکوں کے وزرائے خارجہ اور بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندے شامل تھے۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں شاہ اردن نے شام کی سکیورٹی، شہریوں کے تحفظ اور اس کی خود مختاری کو برقرار رکھنے کےلیے ایک متفقہ اور موثر بین الاقوامی موقف کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے کسی بھی بیرونی مداخلت یا جارحیت کے خلاف شام کی علاقائی سالمیت کے تحفظ کی اہمیت بھی اجاگر کی۔
شاہ اردن سے یہ ملاقات شام کے حوالے سے عقبہ اجلاس کے موقع پر ہوئی جس میں امریکہ اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ اور اعلی سفارتکار بھی شامل تھے۔

شیئر: