Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں غیرملکی تین برس میں ایک نئی گاڑی درآمد کرسکتے ہیں

درآمد کی جانے والی گاڑی کا سعودی سٹینڈرڈ سے مطابقت رکھنا ضروری ہے۔ (فوٹو: الاقتصادیہ)
سعودی حکام نے بیرون مملکت سے انفرادی طور پر نئی گاڑی درآمد کرنے کی اجازت دی ہے۔
غیرملکی تین برس میں ایک گاڑی جبکہ سعودی شہریوں کو سال میں دو گاڑیاں درآمد کرسکتے ہیں۔
الاقتصادیہ کے مطابق زکوۃ و کسٹم اتھارٹی کا کہنا ہے’ بیرون مملکت سے نئی گاڑی درآمد کرنے کےلیے کسی ڈیلر کی ضرورت نہیں ہوگی تاہم درآمد کی جانے والی گاڑی کا سعودی سٹینڈرڈ سے مطابقت رکھنا ضروری ہے۔‘
جو گاڑی درآمد کی جائے مملکت میں اس برانڈ کے ڈیلر کے لیے لازمی ہوگا کہ وہ ضوابط کے مطابق اس گاڑی کی وارنٹی فراہم کریں اور سپیئرپارٹس کی مستقل فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے۔
اتھارٹی کا کہنا ہے کہ’ گاڑی کی قیمت پر 5 فیصد کسٹم ڈیوٹی اور 15 فیصد واٹ وصول کیا جائے گا۔‘
درآمد کی جانے والی گاڑی پر کسٹم ڈیوٹی کے بارے میں اتھارٹی کا کہنا تھا ’اگر پیش کیا گیا خریداری کا بل جس میں گاڑی کی قیمت درج ہوگی۔‘
اس سے اتھارٹی مطمئن نہیں ہوتی اس صورت میں فیصلہ مملکت میں موجود لائسنس یافتہ ڈیلر سے گاڑی کی قیمت کا تعین کرایا جائے گا۔
تاہم ماڈل کے مطابق سالانہ کے حساب سے 10 فیصد تک رعایت دی جاسکتی ہے جس کی انتہائی حد 50 فیصد تک ہو گی۔

شیئر: