Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں ذاتی گاڑی کیسے درآمد کریں، سیلف سروس آپشن متعارف

اتھارٹی کا کہنا ہے سیلف سروس آپشن لازمی نہیں اختیاری ہے (فوٹو: اخبار 24)
سعودی زکوٰۃ، ٹیکس اور کسٹمز اتھارٹی نے لینڈ اور سی پورٹس کے ذریعے ذاتی گاڑیاں درآمد کرنے والے افراد کےلیے ’سیلف سروس آپشن‘ متعارف کرایا ہے۔
اتھارٹی کی ویب سائٹ پر اس آپشن کے ذریعے گاڑی کی درآمد کا مکمل عمل آن لائن مکمل کیا جا سکتا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ’ ذاتی گاڑی درآمد کرنے کے خواہشمند افراد سعودی زکوٰۃ، ٹیکس اور کسٹمز اتھارٹی کی ویب سائٹ پر اندراج کرائیں’ افراد کے لیے گاڑیوں کی درآمد‘ کی سروس کا انتخاب کریں۔‘
بعد ازاں گاڑی کی تفصیلات، کسٹم ڈیکلریشن، مطلوبہ دستاویز اپ لوڈ کرکے درخواست جمع کراسکتے ہیں۔
اتھارٹی کا کہنا ہے سیلف سروس آپشن لازمی نہیں اختیاری ہے۔
ذاتی گاڑی کی درآمد کی درخواستیں جمع کرانے کے مراحل کی رہنمائی کے لیے ویب سائٹ پر ایک جامع یوزر مینوئل دستیاب ہے۔
ویب سائٹ کے مخصوص سیکشن کے ذریعے درآمدی ضوابط اور ضروریات کا جائزہ بھی لیا جا سکتا ہے۔
یہ اقدام کسٹم کے طریقہ کار کو منظم کرنے، خدمات کو بہتر بنانے اور انفرادی درآمد کننندگان کے لیے کسٹم کلیئرنس کا ایک منظم اور زیادہ لچکدار عمل فراہم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

شیئر: